بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

دنیا کے امیر لوگوں کی فہرست میں بڑی تبدیلی، کون سب سے آگے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے امیر لوگوں کی فہرست میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے، امیروں کی دوڑ میں سب سے آگے چلنے والے ایلون مسک کے لئے بری خبر سامنے آگئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 22,2 ارب کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد جیف بیزوس کی دولت میں بڑا اضافہ ہوگیا، بیجوس دنیا کے دوسرے سب سے امیر ترین انسان بن چکے ہیں، بلومبرگ بلینئر انڈیکس میں اس پوزیشن پر قابض رہے مارک زکربرگ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مسک کی کمپنی ٹیسلا کے شیئر گزشتہ روز گر گئے، وال اسٹریٹ میں ٹیسلا کے شیئر 8.39 فیصد تک نیچے چلے گئے، جس کے سبب اس کا مارکیٹ کیپ نومبر کے بعد پہلی بار 1 ٹریلین ڈالر سے نیچے چلا گیا۔

یورپی آٹو موبائل مینوفیکچررس ایسو سی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یورپ میں ٹیسلا کی فروختگی 45 فیصد تک نیچے آگئی ہے، جبکہ یورپ میں ای وی کی کُل فروخت میں 37 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، اس کا اثر مسک کے نیٹ ورتھ پر بھی پڑا اور ان کی دولت ایک ہی دن میں 22.2 ارب ڈالر کم ہوکر 358 ارب ڈالر رہ گئی۔

رپورٹس کے مطابق بیجوس 233 ارب ڈالر کی نیٹ ورتھ کے ساتھ دنیا کے دوسرے سب سے امیر انسان بن چکے ہیں، ایک دن پہلے تک دنیا کے امیروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر مارک زکربرگ تھے۔ گزشتہ روز ان کی دولت میں 3.87 ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔

برنارڈ ارنالٹ کی دولت کی اگر بات کی جائے تو وہ بھی 1.16 ارب ڈالر کم ہوگئی، مگر انہیں ایک فائدہ ہوا اور وہ چوتھے مقام پر پہنچ گئے۔ برنارڈ کو فائدہ لیری ایلسن کے ایک پائیدان نیچے آنے سے ہوا۔

ایلون مسک کو جان سے مارنے کی دھمکی

گزشتہ روز ایلسن کی دولت میں 2.59 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جس کے باعث کُل جائیداد کے معاملے میں برنارڈ ان سے آگے نکل گئے۔ برنارڈ کا نیٹ ورتھ 192 ارب ڈالر ہے اور لیری ایلسن کا 190 ارب ڈالر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں