بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

عاقب جاوید نے عرفان نیازی اور سفیان مقیم کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے عرفان نیازی اور سفیان مقیم کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے بنگلادیش کے خلاف گروپ مرحلے کے آخری میچ سے پہلے عاقب نے دو نوجوان کھلاڑیوں کو باہر کرنے کے بارے میں سوالات کا جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اکثر ٹی 20 پرفارمنس کو ون ڈے اور دیگر فارمیٹس کے ساتھ ملا دیتے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ عرفان خان نے اب تک صرف 8 ون ڈے کھیلے ہیں اور انہوں نے ایسی کوئی اننگز نہیں کھیلی جس سے ہمیں یہ محسوس ہوکہ ہم ان کی کمی محسوس کرتے ہیں یا انہوں نے کوئی اہم اثر چھوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفیان مقیم پاکستان کے طویل المدتی منصوبوں میں شامل ہیں لیکن انہیں تجربے کی ضرورت ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ سفیان نے اب تک صرف ایک ون ڈے میچ کھیلا ہے، لسٹ اے میچ نہیں کھیلے اور ابھی تک فرسٹ کلاس میں ڈیبیو بھی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ابرار احمد کو جنوبی افریقا کے خلاف آخری ون ڈے سے آرام دیا اور اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ سفیان مقیم کم از کم ایک میچ کھیلے، ہم جانتے ہیں اسے مستقبل میں کب اور کیسے استعمال کرنا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں