جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی: جوفرا آچر نے جیمز اینڈرسن کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں جوفرا آرچر نے جیمز اینڈرسن کا ون ڈے کا دیرینہ ریکارڈ توڑ دیا۔

انگلینڈ کے دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جوفرا آرچر نے بدھ کو قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہم وطن جیمز اینڈرسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 آرچر نے افغانستان کی اننگز میں دو ابتدائی وکٹیں لینے کے بعد سابق عظیم بولر جیمز اینڈرسن کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ کر ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کرنے والے انگلش بولر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ اینڈرسن کے پاس تھا جنہوں نے 2004 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

تاہم 29 سالہ آرچر نے صرف 30 میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں