جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان میران بلاک میں تیل و گیس کی دریافت کیلیے معاہدے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: شمالی وزیرستان میران بلاک میں تیل و گیس کی دریافت کیلیے معاہدے ہوئے جس کیلیے دستخط کی تقریب خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔

خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ جکبہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی او جی سی ایل مذکورہ بلاک میں 51 فیصد منافع کا بھی مالک ہوگا، منصوبے پر اگلے 3 سال میں 20 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، ساری سرمایہ کاری او جی ڈی سی ایل اور کنسورشیم میں شامل کمپنیاں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: تیل وگیس کے ذخائر کی تلاش ، پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

اس پر موقع پر علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ معاہدہ نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک کیلیے اہمیت کا حامل ہے، میران بلاک میں تیل اور گیس کے ذخائر موجود ہیں جو ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد دیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قومی کمپنیوں کے درمیان یہ معاہدہ ایک بڑی کامیابی کی شروعات ہے، میران بلاک کی ایکسپلوریشن سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، لوگوں کو روزگار کے بے پناہ مواقع ملیں گے جبکہ عسکریت پسندی کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک خصوصاً خیبر پختونخوا میں بے پناہ قدرتی وسائل موجود ہیں، ماضی میں ان وسائل سے استفادہ کرنے پر خاص توجہ نہیں دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں