جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

تاشقند: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکسٹائل، فارما سیوٹیکل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ملک گوادر اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے کاروباری سرگرمیاں کرسکتے ہیں، خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجربرادری دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، توانائی کے شعبے میں مختلف ملک سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستان ازبکستان بزنس فورم کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، پاکستان میں مائنز اینڈ منرل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں