جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

گووندا اور سنیتا کے بعد ایک اور اداکار جوڑے کا طلاق لینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے بعد انڈسٹری کے ایک اور اداکار جوڑے نے طلاق پر شادی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار امان ورما اور اداکارہ وندنا لالوانی شادی کے 9 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ جب ’انڈیا ٹوڈے‘ نے اداکار سے رابطہ کیا تو انہوں نے صرف اتنا کہا: ’ابھی کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا‘۔

یہ بھی پڑھیں: گووندا نے بالآخر خاموشی توڑ دی

جوڑے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ امان ورما اور وندنا لالوانی کو شادی شدہ زندگی میں مسائل ہیں۔ اگرچہ وہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن لگتا ہے گزشتہ چند مہینوں میں ان کے اختلافات میں اضافہ ہوا ہے، یہی وجہ ہے اب انہوں نے قانونی طور پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امان ورما اور وندنا لالوانی نے خاندان شروع کرنے پر غور کیا اور اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق جوڑے کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات اب ناقابل مصالحت ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کو بالآخر علیحدگی کا فیصلہ کرنا پڑا۔

امان ورما اور وندنا لالوانی نے دسمبر 2016 میں شادی کی تھی جبکہ ان کی ملاقات 2014 میں ایک شو کے سیٹ پر ہوئی تھی، انہوں نے 2015 میں ان کی منگنی کی۔

امان ورما ٹیلی ویژن شوز کھل جا سِم سِم، دیوی، روحانیت، دورشایہ و دیگر کا حصہ رہے، انہوں نے بالی وڈ ’شہنشاہ‘ امیتابھ بچن اور ہیما مالنی کی فلم ’باغبان‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں