پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر کی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر اداکارہ نازش جہانگیر کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ بالی ووڈ اداکار سلمان خان موجود ہیں۔
نازش جہانگیر نے سلمان خان کے ساتھ تصویر اس وقت بنوائی جب وہ دبئی میں موجود تھے۔
تصویر میں سلمان خان سیاہ شٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں جبکہ نازش جہانگیر نے براؤن رنگ کا مغربی لباس پہن رکھا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصویر پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے کہا تھا کہ اداکارہ درفشاں ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے کامیاب ہو رہی ہیں، درفشاں سلیم ماشاءاللہ جس بھی ڈرامے میں شامل ہو رہی ہیں وہ ڈرامہ ہٹ ہو رہا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ آغا علی اور خوشحال خان کو بالی ووڈ میں ہونا چاہیے۔
نازش کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے موقع ملے تو میں عائزہ خان سے ان کا گھر لے لوں گی جبکہ سارہ خان سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لے لوں گی، ماہرہ خان سے ان کی شخصیت لوں گی جبکہ میری نظر میں اقرا عزیز ایک اچھی بیوی ہیں۔