جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

شکاگو ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرانے سے بچ گئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں شکاگو ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ کے رن وے پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے طیارے نے لینڈنگ کرنا تھی اس دوران طیارہ حادثے بچ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چھوٹا طیارہ رن وے پر اس وقت داخل ہوا جب مسافر طیارہ لینڈنگ کرنے جارہا تھا۔

تاہم ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو زمین سے چھونے سے قبل ہی دوبارہ اڑان بھری۔

بعدازاں طیارے نے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد رن وے پر دوبارہ لینڈنگ کی۔

رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں گزشتہ ماہ ہی ایک فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر طیارے کے درمیان ایئرپورٹ کی فضا میں تصادم سے 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں