میوزک پروڈیوسر یش راج مکھاٹے کے نئے گانے ’ہیلو پوجا‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یش راج مکھاٹے نے ڈائیلاگ ’ہیلو پوجا‘ پر گانا بنایا ہے جسے ناصرف مداح بلکہ اے آر رحمان نے بھی سراہا ہے۔
تین خواتین گفتگو کررہی تھیں جن میں ایک کا نام پوجا تھا۔
یش مکھاٹے نے ان تین خواتین کی گفتگو پر گانا بنادیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ سال انہوں نے اداکار کیرتھی سریش کے ’ڈوسا‘ کے تبصرے کو مزاحیہ گانے میں بدل دیا تھا، مکھاٹے کے گانے کے میں خیال کیرتھی کے انٹرویو سے نکلا جب ان سے کھانے کے انتخاب کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
زیادہ تر سوال کے جواب میں کیرتھی نے ’ڈوسا‘ جواب دیا جس پر یش راج نے گانا بنایا۔
یش راج مکھاٹے کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے، وہ اپنے گانے رسودے میں کون تھا، لپو سا سچن اور آج تو اتوار ہے کے لیے مشہور ہیں۔