جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

مصطفی عامر قتل کیس: معروف اداکار کے بیٹے کے انکشافات کے بعد بڑی لسٹ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسپیشلائزڈ یونٹ نے ساحر حسن سے تفتیش کے بعد بڑی لسٹ تیار کرتے ہوئے منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو توڑنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی قتل کیس کے بعد مبینہ منشیات ڈیلر ساحر حسن کی گرفتاری کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی۔

اسپیشلائزڈ یونٹ نے ساحر حسن سے تفتیش کے بعد بڑی لسٹ تیار کرلی، منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ٹی وی اداکار ساجد حسن کے منیجر کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ساحر حسن آن لائن تمام رقم منیجر مکرم کے اکاونٹ میں منگواتا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ میر مکرم علی کا منشیات کے کاروبار سے تعلق دیکھا جائے گا اور ویڈ کی کتنی رقم آج تک مکرم کے اکاونٹ میں آئے پتا چلایا جائے گا جبکہ مکرم علی کے بینک اکاونٹس کی مکمل ہسٹری چیک کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : مصطفیٰ عامر قتل کیس : معروف اداکار کے بیٹے نے بڑے بزنس مین اور سیاستدانوں کے نام بتادیئے

ذرائع کے مطابق ساحر حسن کے بیان کے مطابق والد کو ویڈ استعمال سے متعلق علم تھا، ویڈ کا نشہ کیا تو اپنے استعمال کے لئے گھر میں ویڈ کے پودے کی نشونما بھی کی۔

تفتیشی ذرائع نے کہا ہے کہ ساحر حسن کے انکشاف کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

یاد رہے گذشتہ ملزم ساحر نے دوران تفتیش بڑے بزنس مین، سیاستدانوں اور دیگر کے نام بتائے تھے ، ملزم کا کہنا تھا کہ منشیات کی آن لائن رقم والد ساجد کے منیجر کے اکاؤنٹ میں منگواتا تھا، پانچ سال سے ماڈلنگ اور تیرہ سال سے ویڈ کا نشہ کر رہا ہوں۔

ملزم نے بتایا تھا کہ وہ دو سال سے ویڈ فروخت کر رہا تھا، بازل اور یحیی سے منشیات لے کر فروخت کرتا تھا کوریئر کمپنیوں کے ذریعے کروڑوں کی منشیات منگوائی، ہر ہفتے چار سے پانچ لاکھ روپے ادا کرتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں