ہالی ووڈ: نئی اینی میٹڈ فلم ہوم کا ٹائٹل ٹریک اور ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
بہت جلد آنے والی اینی میٹڈ فلم ہوم، جس کا ٹائٹل ٹریک جینیفر لوپیز نے گایا ہے، اب اس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے، ہدایتکار ٹم جانسن کی یہ فلم 2007ء میں معروف مصنف ایڈم ریکس کی جانب سے پیش کی گئی چلڈرن بک دی ٹریو میننگ آف اسمیک ڈے سے ماخوذ ہے۔
کرس جینکنز اور سوزین بورجی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے دشمنوں سے بچنے کیلئے زمین پر آ کر چھپ جانا چاہتے ہیں۔
اس فلم میں مختلف کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں اور گلوکاروں اسٹیو مارٹن، جنیفر لوپیز، ریحانہ اور جم پارسنز کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
ڈریم ورکس اینیمیشن کے اشتراک سے بننے والی یہ اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ہوم آلموسٹ ہوم ٹوئنٹیتھ سنچری فاکس کے تحت اگلے سال 27 مارچ کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
۔