سعودی عرب مکہ مکرمہ میں حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں قائم قرآن کریم میوزیم میں غلاف کعبہ کا اصلی حصہ نمائش کے لئے رکھا گیا، جس پر سونے اور خالص ریشم سے کلام پاک کی آیات کننندہ ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میوزیم حرا پہاڑ کے نیچے قائم کیا گیا ہے جہاں غلاف کعبہ، قرآن کریم اور دیگر قدیم و نادر قلمی نسخے رکھے گئے ہیں۔
میوزیم میں انتہائی منفرد و دلکش انداز میں ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ قدیم اسلامی عہد کے مختلف ادوار کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔ میوزیم میں آنے والے زائرین کو اس حوالے سے مکمل معلومات سے آگاہ کیا گیا۔
اس سے قبل سعودی عرب حرمین شریفین میں ماہ رمضان المبارک کے دوران عازمین و زائرین کی تعداد ایام حج سے بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے، جس کی تیاری کے لئے نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز کی سربراہی میں مرکزی حج کمیٹی نے عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے خیرمقدم کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کیا۔
سعودی عرب میں عمرہ کمپنیوں اور اداروں کو یکم ذی القعدہ سے قبل عمرہ زائرین کی واپسی کے شیڈول پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
مکہ اور مدینہ میں رمضان کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
رپورٹس کے مطابق رمضان سیزن میں مکہ میونسپلٹی کی تیاریوں کے حوالے سے بھی کمیٹی کو بریف کیا گیا، اس میں ماحولیاتی صفائی کی خدمات کے علاوہ دیکھ بھال کے منصوبے شامل ہیں۔