جمعرات, فروری 27, 2025
اشتہار

سفیان مقیم کہاں ہے؟ باسط علی اور نجیب الحسنین، عاقب جاوید پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست پر سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار نجیب الحسنین نے کہا کہ ’پاکستان ٹیم کی رسوائی اور ہمارے کوچ صاحب کی ڈھٹائی‘ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی پریس کانفرنس پر بات کرتے ہوئے نجیب الحسنین نے متعدد سوال اُٹھائے۔

اسپورٹس تجزیہ کار نجیب الحسنین نے کہا کہ ”پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کہہ رہے کہ یہ نا تجربہ کار ٹیم ہے“۔ اس ٹیم میں کتنے ایونٹس میں آپ کے مین پلیئرز وہی ہیں جنہوں نے آئی سی سی کے پچھلے ایونٹس کھیلے ہیں؟ کیا یہ پہلی بار کھیل رہے تھے؟ کیا یہ جو ہوا ہے پہلی بار ہورہا تھا؟

نجیب الحسنین کا کہنا تھا کہ آپ اپنے نام نہاد سپر اسٹارز کو کیوں ڈیفینڈ کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی یہی کہہ رہا ہے کہ ہم نے ٹیم ہی غلط پک کی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ انڈیا سے ہار کے باہر نہیں ہوئے ہیں، آپ کی جب سلیکشن ہوئی تھی، آپ تبھی باہر ہوگئے تھے۔

نجیب الحسنین نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے سعود کو اس لئے لیا کہ وہ ان کنڈیشنز میں اسپن اچھی کھیلتا ہے، تو آپ نے اسپنر کیوں نہیں لئے؟ سفیان مقیم کہا ہے؟ اگر یہ بیسٹ آپشن ہے تو سفیان مقیم کو کیوں نہیں لے کر گئے۔

سفیان کو ٹرائی سیریز میں بھی نہیں لیا گیا، کس نے یہ مشورہ دیا تھا، اگر وہ ٹرائی سیریز میں ہوتا تو جج ہوجاتا اور پھر ٹیم میں آجاتا، آپشن آپ نے اپنے خود ختم کئے ہیں، سفیان کی خاطر کسی کو بھی ڈراپ کیا جاسکتا تھا۔

پاکستانی ٹیم کو افغانستان سے کیا سیکھنا چاہیے؟ احمد شہزاد نے بتا دیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کا کہنا تھا کہ کوچ صاحب کہہ رہے کہ سفیان نے ایک ہی میچ کھیلا تھا، میں یہ کہہ رہا ہوں کہ اس میں ٹیلنٹ تھا تبھی تو آپ نے پک کرا تھا، اُس ٹیلنٹ کو آپ نے چیمپئنز ٹرافی میں ختم کردیا۔ آپ نے اسے چانس دیا تھا تو اس نے پرفارم کیا تھا، اُسے تو اور اوپر لانا چاہئے تھا، آپ نے اس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ باسط علی نے کہا کہ ہم چھوٹی سیریز میں تو چانس لے لیتے ہیں، آئی سی سی کے ایونٹس میں چانس لیتے ہوئے کیوں ڈرتے ہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں