پاکستان کے سابق کرکٹر محمد عامر کا ماننا ہے کہ رضوان کو کپتانی دی گئی تھی، وہ اسکواڈ میں تبدیلی لاسکتے تھے پر ایسا نہیں ہوسکا۔
بھارت کے نامور صحافی وکرانت گپتا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ کپتان نے کہا کہ میرے پاس پاور نہیں تھی تو یہ جھوٹ ہے، کپتان کے پاس پاور ہوتی ہے، رضوان کو جس طرح کپتانی دی گئی تھی وہ اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتے تھے مگر یہ انھوں نے کیوں نہیں کیا،
محمد عامر کا کہنا تھا کہ میں دوچار مہینوں سے ان کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر نہیں کیا، اس لیے مجھے نہیں پتا کہ ان کے فیصلے بھی کیوں عجیب سے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
چیمپئنزٹرافی سے پہلے ہر بندے نے کہا کہ یہ اسکواڈ ٹھیک نہیں ہے آپ کے پاس جینوئن اوپنر نہیں ہیں، آپ اس اسکواڈ میں اسپنرز کو شامل کریں۔
محمد عامر نے کہا کہ ایسا کیوں ہونا شروع ہوگیا کہ ان کے فیصلے بھی عجیب سے آنا شروع ہوگئے اور اس کے پیچھے کیا راز ہے۔