جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں چاند کے نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد صدارت کریں گے، اجلاس اوقاف بلڈنگ عیدگاہ چارسدہ روڈ پر شام ساڑھے 6 منعقد کیا جائے گا۔

چاندکی رویت کیلئے تمام زونل ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوں گے، اسلام آباد میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امورمیں ہوگا۔

حکومت ملک بھر ایک ساتھ رمضان اور عید منعقد کرنے کے لیے کوشاں ہے، اجلاس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے ماہرین فلکیات نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی کرتے کہا تھا کہ نیا چاند 28 فروری کو صبح پانچ بجکر پینتالیس منٹ پر پیدا ہوگا اور غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر بارہ گھنٹے ہوگی تو کل چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ ملک میں رمضان المبارک 2 مارچ 2025 سے شروع ہوگا تاہم رمضان کے چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں