آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں ہونے والے میچز کے دوران روزادار کرکٹ فینز کو پریشان ہونے کی ضرورت بالکل نہیں، کیونکہ روزے دار کرکٹ فینز کو اسٹیڈیم میں ”افطار باکس“ فری فراہم کیا جائے گا۔
ایمرٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں رمضان کے دوران کرکٹ انجوائے کریں، افطار کی فکر چھوڑ دیں، افطار باکس روزے داروں کو نشستوں پر ہی فراہم کردیا جائے گا۔
اعلان کیا گیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کرکٹ فینز چاہے جنرل اسٹینڈ میں بیٹھے ہوں یا پھر پریمیئر اسٹینڈ میں، چاہے پویلین اور پلاٹینیم اسٹینڈ سے میچ سے لطف اندوز ہورہے ہوں، سب روزے دار فینز کو افطار باکس فراہم کردیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ دبئی میں رمضان کا آغاز ممکنہ طور پر یکم مارچ کو ہوسکتا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان گروپ میچ دو مارچ کو ہوگا جبکہ چار مارچ کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کا سیمی فائنل بھی کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب دبئی نے ویزا سروسز میں آسانی، رہائش اور دیگر سروسز کے لیے‘سلاما’AI پلیٹ فارم کا آغاز کر دیا۔
دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) نے ایک نئے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم‘سلاما’کی نقاب کشائی کی ہے جس کا مقصد سرکاری خدمات کی کارکردگی کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر کے آسان بنانا ہے۔
پلیٹ فارم کی خدمات کا مقصد افراد کے لیے رہائش کے عمل کو آسان بنانا ہے۔
اس کی خصوصیات میں سے ”سلاما”صارفین کو رہائشی اجازت ناموں کی تجدید یا منسوخی، ویزہ سے متعلق پوچھ گچھ کے فوری جوابات حاصل کرنے، اور متعدد سسٹمز پر تشریف لائے بغیر یا سروس سینٹرز کا دورہ کیے بغیر لین دین مکمل کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ اضافہ پلیٹ فارم کو ایک انتہائی موثر اور صارف دوست ٹول بناتا ہے۔ ان کی خدمات کو مستقبل میں کمپنیوں کے لیے بڑھایا جائے گا۔
پاکستان چیمپئنزٹرافی میں کوئی میچ نہ جیتنے والا پہلا میزبان
یہ اعلان چوتھی سالانہ میڈیا کونسل میں ”میڈیا وژن شیپنگ دی فیوچر”کے تھیم کے تحت ہوا۔ اس تقریب میں جی ڈی آر ایف اے دبئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد احمد المری، سینئر حکام اور میڈیا پر اثر انداز ہونے والوں نے شرکت کی۔