جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تین ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کہیں سے بھی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 2 بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوئے ہوئے لوگ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھے اور خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔
نیپال کے بگمتی صوبے میں بھی اسی دوران زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم یہاں بھی خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کا مرکز نیپال کے باگمتی صوبے میں تھا، جو بہار کے مظفر پور سے تقریباً 189 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
اسی طرح رات 2 بجکر 48 منٹ پر تبت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق، اس زلزلے کا مرکز زمین کے 70 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔