جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

افغانستان کرکٹ ٹیم کے عروج کی کہانی!

اشتہار

حیرت انگیز

چار دہائیوں تک جنگ سے نبرد آزما ملک افغانستان کی ٹیم چند سال قبل کرکٹ کی دنیا میں وارد ہوئی اور آج بڑی بڑی ٹیموں کو چیلنج کر رہی ہے۔

افغانستان جس نے چار دہائیوں تک اپنے وقت کی دنیا کی سپر پاور روس اور امریکا سے جنگ لڑی۔ اس ملک کی ٹیم چند سال قبل ہی کرکٹ کے کھیل میں وارد ہوئی اور آج یہی ٹیم بڑی بڑی ٹیموں کو چیلنج دے رہی ہے۔

ون ڈے ورلڈ کپ 2023، ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 اور اب چیمپئنز ٹرافی 2025، افغانستان نے تینوں آئی سی سی ایونٹس میں بڑی بڑی ٹیموں کو ہرا کر سرپرائز دیا اور اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔

افغانستان ٹیم جس نے گزشتہ دہائی میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اس نے بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ سے عروج کی منزلیں طے کرنا شروع کیں۔

افغانستان نے اس میگا ایونٹ میں تین سابق عالمی چیمپئنز ٹیموں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔ آسٹریلیا کے خلاف جیت بھی یقینی لگ رہی تھی مگر میکسویل آڑے آگئے اور یوں یہ ٹیم آئی سی سی ایونٹ میں اپنا پہلا سیمی فائنل کھیلنے سےچوک گئی۔

افغان ٹیم کی ابھی یہ حیران کن فتوحات کا شور کم نہ ہوا تھا کہ صرف 6 ماہ بعد امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبان میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیموں کو پچھاڑ کر سیمی فائنل کھیلنے کا مشن مکمل کیا۔

‘افغانستان بھارت کے بعد ایشیا کی دوسری بڑی ٹیم بن رہا ہے’

پاکستان کی میزبان میں کھیلی جا رہی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں دو روز قبل انگلینڈ کو ہرا کر میگا ایونٹ سے چھٹی کی ہے اور اب اس کی نظریں آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کو زیر کر کے سیمی فائنل پر نظریں مرکوز کر لی ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی: افغانستان اور آسٹریلیا کا آج میچ بارش کی نذر ہوا تو کیا ہوگا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں