جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

کبریٰ یلدرم دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار جہاز اُڑانے والی پہلی ترک خاتون

اشتہار

حیرت انگیز

کبریٰ یلدرم دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ایئربس A380 کی کپتان پائلٹ بننے والی ترکی کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کبریٰ یلدرم نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز ترکش ایئرلائنز کی ذیلی کمپنی ترکش ٹیکنک میں انٹرن شپ کی ساتھ کیا تھا، اپنی تربیت کے بعد، انہوں نے فضائی کمپنی کے ایئربس بیڑے میں دوسرے پائلٹ کی حیثیت سے کام شروع کردیا تھا۔

اُنہوں نے دبئی میں ایک ایئر لائن کمپنی میں اپنا کیریئر جاری رکھا، جہاں انہوں نے کئی سالوں تک دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے اے 380 کے سیکنڈ پائلٹ کی حیثیت سے اپنے امور انجام دیئے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یلدرم کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے ڈبل ڈیکر اے 380 کی کپتان کی نشست پر موجود ہیں۔

یلدرم کا کہنا تھا کہ یہ سفر جو میں نے تقریبا 12 سال پہلے شروع کیا تھاآج مجھے کپتانی کے مقام پر لے کر پہنچ گیا ہے، اب باضابطہ طور پر ایئربس اے 380 کی کپتان بن گئی ہوں۔

اس سے قبل سعودی عرب کی پہلی خاتون پائلٹ کے حائل کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پران کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

کیپٹن پائلٹ یاسمین المیمنی معاون ہواباز کی حیثیت سے طیارہ اڑاتے ہوئے حائل ہوائی اڈے پراتریں جہاں ہوائی اڈے کے حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیے۔

خاتون پائلٹ کی گھر سے لاش برآمد، وجہ سامنے آگئی

یاسمین المیمنی نسما ایئر فضائی کمپنی میں معاون ہواباز کے طورپرتعینات کی گئی ہیں۔، ان کا تعلق حائل سے ہے۔

خیال رہے کہ 29 سالہ یاسمین المیمنی نے امریکا میں ہوابازی کا لائسنس حاصل کیا تھا جسے سنہ 2013ء میں سعودی لائسنس میں تبدیل کردیا گیا تاہم اس عرصے میں انہیں طیارہ اڑانے کاموقع نہیں ملا، یہ پہلا موقع ہے جب وہ طیارہ اڑا کر حائل پہنچی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں