امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں افغانستان سے ناقص امریکی انخلا کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے، امریکی صدر نے افغانستان سے امریکی انخلاکے طریقہ کار کو ناقص قرار دے دیا۔
غیر ملکی ذرائع ا بلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کو افغانستان میں اربوں ڈالر کا فوجی سازوسامان چھوڑنے کا بھی ذمہ دار قرار دیا، انہوں نے کہا کہ امریکا کابل کو اربوں ڈالر دے رہا ہے اور یہ میرے لئے باعث فکر ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کے دوران اربوں ڈالر کا اسلحہ و فوجی سازوسامان وہیں چھوڑا گیا، ہم چھوڑا گیا امریکی اسلحہ واپس لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغان طالبان چھوڑے گئے اربوں ڈالر کے امریکی اسلحے کی نمائش کرتے رہتے ہیں، فغان طالبان 7 لاکھ 77 ہزار رائفلز کیساتھ 70 ہزار بکتر بند گاڑیوں کو بیچ رہے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”ہم نے جو سازوسامان چھوڑا وہ بہترین تھا اب طالبان فائدہ اٹھا رہے ہیں، ہمیں چھوڑے گئے سامان کو واپس لینا چاہیے۔
اسرائیلی جیلوں سے مزید 46 فلسطینی رہا
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو بگرام ایئر بیس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنا چاہیے تھا، بائیڈن انتظامیہ کی ناکامیوں کیلئے ذمہ دار افراد کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔