جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

بھارت میں میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا گیا: میرا کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں مجھے ورسٹائل اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے تشبیہ دی گئی۔

میرا ایک مشہور پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جو اپنے ڈرامائی انٹرویوز اور وائرل ویڈیوز کے لیے جانی جاتی ہیں، میرا نے کئی ہٹ فلموں اور ٹیلی ویژن سیریلز میں پرفارم کیا ہے۔

ان کی مشہور فیچر فلموں میں احساس، کھلونا، کانٹا، چیف صاحب، مجھے جینے دو، مس استنبول، اور باجی شامل ہیں، انہوں نے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا ہے حال ہی میں، وہ ہدایت کار اور اداکار شان شاہد اور سونیا حسین کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو دیا، انٹرویو میں انہوں نے بھارت میں اپنے کام اور ایشوریا رائے اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اپنے موازنہ کے بارے میں بات کی۔

اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ جب میں بھارت گئی تو وہاں میرے حسن کی بہت تعریف کی گئی، وہاں لوگوں نے میرا موازنہ مادھوری اور ایشوریہ سے کیا۔

اداکارہ میرا نے مزید کہا کہ حال ہی میں بھارت میں میری فلم سمرن ریلیز ہوئی ہے، اگر آپ وہ فلم دیکھیں گے تو آپ کو یہ پسند آئے گی۔

اداکارہ کے اس بیان پر کئی مداحوں نے میرا کی خوبصورتی کی تعریف کی جب کہ دیگر صارفین نے ان کی خود تعریف کا مذاق اڑایا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ’مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں ڈونلڈ ٹرمپ ہوں‘، ایک اور مداح نے کہا ’براہ کرم مادھوری کی توہین تو نہ کریں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں