جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

رہائشی پلاٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : کمرشل اور رہائشی پلاٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر آگئی، فیس دگنی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کمرشل اور رہائشی پلاٹس کی ٹرانسفر فیس دگنی کردی گئی۔

جس کے تحت تین مرلہ رہائشی پلاٹ کی فیس 11250 سے بڑھا کر ساڑھے 22 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

اسی طرح پانچ اور سات مرلہ پلاٹ کی ٹرانسفر فیس ساڑھے31 ہزار سے بڑھا کر 63 ہزار ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں : اپنا گھر بنانے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر آگئی

اس کے علاوہ ایک اور دو کنال گھر کی ٹرانسفر فیس ایک لاکھ چھپن ہزارسےبڑھاکر تین لاکھ بارہ ہزارروپے جبکہ ایک کنال کی کمرشل اراضی فیس چھ لاکھ سے بڑھا کر بارہ لاکھ روپے کردی ہے۔

دکان کی ٹرانسفر فیس 300 روپے سے بڑھا کر 600 روپے مربع فٹ کردی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں