ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

اداکار سعد قریشی نے مداحوں کو خوشی کی خبر سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعد قریشی اور ان کی اہلیہ میشا چوہدری نے اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا ہے۔

اداکار سعد قریشی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشی کی خبر کا اعلان کیا ہے انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کی ننھی پری نے ان کے ہاتھ کی ایک انگلی پکڑی ہوئی ہے۔

اداکار نے اپنی نومولود بیٹی کی پہلی تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ دنیا میں خوش آمدید میری چھوٹی شہزادی،  تاہم اداکار نے اپنی بیٹی کے نام یا تاریخ پیدائش کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saad Qureshi (@saadqrshi)

سوشل میڈیا بیٹی کی پیدائش کے اعلان کے بعد اداکار اور اہلِ خانہ کے لیے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار سعد قریشی نے اپنی منگنی کے ایک سال بعد دسمبر 2019 میں ڈینٹل سرجن میشا چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

دریں اثنا، کام کے محاذ پر سعد اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ‘اے دل’ میں نظر آرہے ہیں، اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ  کومل میر، حنا چوہدری، اذان سمیع خان اور گوہر رشید ہیں۔

اس سے قبل ڈرامہ سیریل بسمل میں سعد قریشی نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اس ڈرامے میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے مرکزی کردار نبھایا تھا دیگر اداکاروں میں نعمان اعجاز، سویرا ندیم، شاہین خان شامل تھے۔

بسمل کی ہدایت کاری کے فرائض احسن تالش نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی اس ڈرامے کی کہانی ایک مڈل کلاس لڑکی کے گرد بنائی گئی تھی جو شارٹ کٹ کے ذریعے امیر بننا چاہتی تھی اور اس کے بعد اس کا زوال شروع ہوجاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں