ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

سوناکشی سنہا کا بالی ووڈ کے ابتدائی دنوں سے متعلق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ لیجنڈ اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے بالی ووڈ کے ابتدائی دنوں سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی9 میں ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے ساتھ فلم انڈسٹری میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ ‘روتے ہوئے’ گھر گئیں تھی۔

انٹرویو میں جب میزبان نے پوچھا کہ کیا کبھی ان کے جسم کے بارے میں کوئی تبصرہ کیا گیا ہے تو سوناکشی نے ہاں میں اعتراف کیا، اور ساتھ اپنے کیریئر کے ایک ایسے واقعے کا ذکر کیا جب انہیں صرف وزن کی وجہ سے مرکزی کردار نہیں دیا گیا۔

سوناکشی نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ایک بار میں بلکل ٹوٹ گئی تھی، میں روتے ہوئے گھر واپس آئی کیونکہ مجھے صرف اس لیے فلم سے باہر کردیا تھا کہ میرا وزن زیادہ تھا، مجھے کہا گیا نہیں، آپ اس کردار میں اچھے نہیں لگیں گے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے نے مجھے اتنا متاثر کیا کہ میں گھر گئی تو اپنی ماسی کے سامنے خود سے سوال کرنے لگیں کہ خدا نے میرے ساتھ ایسا کیوں کیا؟ خدا نے مجھے ایسا کیوں بنایا ہے؟، اس دن میں میں جی بھر کر روئی، اور پھر اگلے دن دل ہلکا ہونے کے بعد سب کچھ ٹھیک لگنے لگا۔

واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی آخری بار ہارر کامیڈی فلم کاکوڈا میں نظر آئی تھیں، اس سے قبل وہ سنجے لیلا بھنسالی کی او ٹی ٹی سیریز ہیرامنڈی میں بھی نظر آئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں