ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

آسٹریلیا کا رمضان المبارک میں مسلمان کھلاڑیوں کے لیے بڑا قدم

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کی اے لیگ جاری ہے اور ماہ رمضان میں ڈے نائٹ کھیلے جانے والے میچ میں مسلمان کھلاڑیوں کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آسٹریلیا میں اے لیگ سیزن جاری ہے۔ ماہ رمضان المبارک میں ڈے نائٹ میچوں کے درمیان مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کے لیے میچ میں 90 سیکنڈ کا وقفہ کیا جائے گا۔

سڈنی ایف سی کے موروکو انڈر 23 انٹرنیشنل انس اوہیم نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں اے لیگ کی جانب سے یہ قدم اٹھایا گیا تھا اور اس کو رواں برس بھی جاری رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ پیشوں خاص طور پر جسمانی سرگرمیوں (کھیلوں) میں کافی وقت تک کچھ کھانے اور پینے سے رکنا چیلنجنگ ہوتا ہے۔ اسلیے کھلاڑی کا مقررہ وقت پر روزہ افطار کرنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ مسلمانوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک کا کل سے آغاز ہو رہا ہے جب کہ کچھ ممالک میں پہلا روزہ اتوار کو ہو سکتا ہے۔

اس ماہ مبارک میں مسلمان اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے روزہ رکھتے ہیں اور سحری سے افطار (وقت مغرب) تک کچھ بھی کھاتے اور پیتے نہیں ہیں۔

کرکٹ بال سے فٹبال کھیلنے کی کوشش؟ دلچسپ ویڈیو وائرل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں