جمعہ, فروری 28, 2025
اشتہار

نوجوانوں کے لئے ٹیکنکل ایجوکیشن کے شاندار مواقع ، رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نوجوانوں کے لئے ٹیکنکل ایجوکیشن حاصل کرنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کی آن لائن پورٹل رجسٹریشن آغاز کردیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سہل اور تیز ترین آن لائن رجسٹریشن کا یکم مارچ (کل) سے ہوگا ، درخواست وصولی سے لیکر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا۔

تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کےلئے رجسٹریشن ہوگی ، ادارے کے نام پر بیک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء سے مشروط ہوگی۔

طلبہ اور والدین کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہمی ہوگی۔

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2019ء کے تحت تمام اداروں کو پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کے پابند کردیا گیا ہے ، خلاف ورزی کی صورت میں 6ماہ قید اور 10لاکھ روپے تک کا جرمانہ ہوگا۔

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر 622غیر قانونی/غیر منظور شدہ اداروں کی فہرست شائع کردی گئی ہے ، تمام منظورشدہ اداروں کی تفصیل بمعہ کورسز اور تعداد ویب پورٹل میں موجود ہیں۔

طلبہ کی سہولت پی ایس ڈی اے کی ویب سائٹ پر متعلقہ کورسز کے کریکولم موجود ہے جبکہ ویب سائٹ پر کسی بھی غیر قانونی ادارے سے متعلق آن لائن شکایت بھی درج کرائی جا سکے گی

طلبہ ویب پورٹل www.psda.punjab.gov.pk پر ان لائن رجسٹریشن کر اسکتے ہیں جبکہ طلبہ کے لئے ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کی مزید معلومات کے لئے 042-99231184 ہیلپ لائن بھی ہے۔

پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ای میل [email protected] پر رابطے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر خود روزگار کی طرف گامزن کرنا چاہتے ہیں ، نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ بے روزگار کے مواقع مہیا کرنا چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں