ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے 7 انسانی اسمگلر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ایف آئی اے گوجرانوالہ نے بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے 7 انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 7 ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عرفان، شوکت علی، عمر سلطان، عون ارتضیٰ، ریاست علی، علی حسن اور محمد اصغر شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دیکر ویزا فراڈ میں ملوث ہیں، ملزمان کو وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،گجرات اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے عمان، البانیا، سائپرس، اٹلی، دبئی ملازمت کا جھانسہ دیکر شہریوں سے کروڑوں روپے لیے، محمداصغر نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کیلئے 26 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم نے سمندر کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی شہری نے انکار کیا اور واپس آگیا، ملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں