بھارت کے اترپردیش کے ایک بازار میں نوجوان برقعہ پوش خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے غیر مناسب جملے کس رہا تھا، جس پر ناراض خاتون نے لڑکے کی درگت بنادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکے کی پٹائی کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمشنریٹ پولیس حرکت میں آگئی اور نوجوان کو حراست میں لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق بیکن گنج تھانہ کے علاقے کے بازار میں ایک خاتون خریداری کے لیے گئی تھی، اس دوران ایک نوجوان خاتون کا پیچھا کرتے ہوئے جملے کسنے لگا، متاثرہ خاتون اس کی حرکتوں کو مسلسل نظر انداز کر رہی تھی، مگر جب وہ حد سے تجاوز کر گیا تو خاتون نے بیچ بازار میں نوجوان کو پکڑ لیا اور اس کی درگت بنادی۔
برقعہ پوش خاتون نے تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے نوجوان کو زمین پر گرا دیا گیا۔ وائرل ویڈیو میں نوجوان خاتون کے سامنے بڑبڑاتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے اور وہ تماشائیوں سے چھٹکارا پانے کی اپیل کرتا رہا ہے۔
وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نوجوان سے کہہ رہا ہے کہ تم بہت اداکاری کرتے ہو، یہاں سب تم سے پریشان ہیں۔ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ خاتون نوجوان کو پیتے ہوئے اسے گھٹنوں پر بیٹھنے پر مجبور کر دیتی ہے۔
پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نوجوان بجرایا کا رہنے والا ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گھر والوں نے بتایا ہے کہ وہ ذہنی طور پر بیمار ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔