متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر 1295 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
اماراتی سرکاری نیوز ایجنسی’وام‘ کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید نے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ملک بھر کے اصلاحی اداروں سے 1295 قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
شیخ محمد بن زاید نے قیدیوں کی سزاؤں کے تحت واجب الادا مالی ذمہ داریوں کو بھی ادا کرنے کا اعلان کیا ہے جو رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی انسان دوست اقدام ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد قیدیوں کے اہل خانہ کو خوشی دینا اور انہیں اس بابرکت مہینے میں ایک نئی امید فراہم کرنا ہے۔