ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

جوڈیشل کمیشن نے آئینی بینچ کے ممبران میں توسیع کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ججز کی تقرری کیلیے قائم سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس نے آئینی بینچ کے ممبران میں توسیع کر دی۔

جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس اشتیاق ابراہیم آئینی بینچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس شکیل احمد بھی آئینی بینچ کے رکن نامزد کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق آئینی بنچ میں مزید 5 ججز کو شامل کرنے کی منظوری اکثریت سے دی گئی جبکہ جسٹس منیب اختر اور جسٹس منصور علی شاہ نے مخالفت کی۔

پی ٹی آئی کے دو ممبران علی ظفر اور بیرسٹر گوہر نے بھی مخالفت کی اور رائے دی کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز کو آئینی بینچ میں شامل کیا جائے۔

راجہ غضنفر علی، طارق باجوہ کو لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے، عبہر گل اور تنویر احمد شیخ کو بھی لاہور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔

راجہ غضنفر علی خان کو 14، عبہر گل کو 11، تنویر احمد شیخ کو 10 اور طارق محمود باجوہ کو 12 ووٹ ملے۔ عبہر گل، تنویر احمد شیخ کو بھی لاہو رہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج بنانے کی منظوری دی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کیلیے 3 مزید ججز نامزد کر دیے گئے، جسٹس ریاضت سحر، جسٹس نثار بھمبھرو اور جسٹس عبدالحامد سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں