ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی، سینئرز کو آرام دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے باعث دورہ نیوزی لینڈ میں سینئرز کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف دورہ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ میں کپتانی سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز 16 مارچ سے شیڈول ہے۔

نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم نے 5 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 60 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں