ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس کی کاوشوں سے نئے ای پاسپورٹ پرنٹرز کراچی پہنچ گئے ہیں، جرمنی سے 6 نئے ڈیسک ٹاپ پرنٹرز بھی کراچی پہنچا دیے گئے ہیں۔

نئے پرنٹرز کی انسپکشن اور ڈیلیوری کے لیے ڈی جی پاسپورٹس جرمنی پہنچے، ڈی جی پاسپورٹس مصظفیٰ جمال قاضی نے پرنٹرز کی فیکٹری کا بھی دورہ کیا تھا۔

مصطفیٰ جمال قاضی کی پرنٹرز کے تکنیکی ماہرین سے بھی ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نئے پرنٹرز میں ایک گھنٹے میں ایک ہزار تک پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت ہے، نئے پرنٹرز کی مدد سے ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز فنکشنل ہونے کے بعد پاسپورٹ کی فراہمی مزید تیز ہوگی۔

ای پاسپورٹ کے فوائد

دنیا کے 150 سے زیادہ ممالک پہلے سے ہی ای پاسپورٹ استعمال کیا جا رہا ہے۔ کئی ممالک مؤثر اور بہتر سرحدی حفاظت کی بڑھتی ضرورت کے پیشِ نظر ای پاسپورٹ پر منتقل ہو چکے ہیں۔

پاکستانی ای پاسپورٹ رکھنے والے دنیا بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر ای گیٹ کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

اس سے نہ صرف جاری مینوئل سسٹم میں تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ پاکستانی درخواست دہندگان کو آن لائن درخواستوں پر آسانی سے کارروائی کرنے میں بھی سہولت ہوگی۔

اس متعلق تمام معلومات ڈی جی آئی اینڈ پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

چونکہ ای پاسپورٹ میں مختلف قسم کے سکیورٹی چیک موجود ہیں لہٰذا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فوائد فراہم کرنے سے ملک کو ہی فائدہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں