ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں شاہ زین مری کا نام بھی سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان اور ساحر سے تفتیش کے دوران منشیات کی لین دین میں شاہ زین مری کا نام بھی آگیا۔

تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتارملزمان سے منشیات برآمدگی کی تفتیش جاری ہے۔

حکام نے مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس میں زیر حراست معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن اور شاہ زین ماری کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

ملزم ارمغان اور ساحر حسن سے تفتیش میں شاہ زین مری کا نام بھی سامنے آیا ،شاہ زین مری ملزمان سے منشیات کی خریداری میں ملوث ہے تاہم سی آئی اے ٹیم معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔

یاد رہے کراچی میں بوٹ بیسن کے علاقے میں کار میں سوار مسلح افراد کے ایک گروپ نے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد افراتفری پھیل گئی۔

ایک ویڈیو میں مسلح افراد کو اپنی گاڑی کو ریورس کرتے اور دوسری گاڑی کو ٹکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس کے بعد وہ ہاتھوں میں ہتھیار لیے اپنی گاڑی سے باہر نکلے اور دوسری گاڑی میں شہریوں کو مارنا پیٹنا شروع کردیا۔

شکایت کنندہ کے مطابق چھ سے سات مسلح افراد، جو زیر اثر دکھائی دیتے تھے، حملے میں ملوث تھے، یہ واقعہ 19 فروری کو بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

بعد ازاں گاڑی کو جان بوجھ کر ٹکرانے والے مرکزی ملزم کی شناخت بلوچستان کے رہائشی شاہ زین ماری کے نام سے ہوئی تاہم پولیس مفرور کو پکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق شاہ زین ماڑی کے 4 سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا، ان کے قبضے سے 4 کلاشنکوف رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔ دریں اثناء مرکزی ملزم شاہ زین ماری مبینہ طور پر کوئٹہ فرار ہو گیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں