ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

اتوار اور پیر کو موسلادھار بارش کی پیش گوئی، الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے رمضان کے آغاز پر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی، کل اور پیر کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا، تاہم سردی کی شدت برقرار ہے، لاہور، جہلم اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے رمضان کے آغاز پر ملک بھرمیں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ دو اور تین مارچ کو سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز بارش ہوسکتی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

دوسری جانب کراچی کا موسم تبدیل ہونے لگا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم دن میں گرم رہے گا اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Weather Updates Pakistan- موسم کی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں