ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

رمضان المبارک: سرکاری ملازمین کے اوقات کار تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: رمضان المبارک کے دوران سرکاری ملازمین کیلئے ڈیوٹی کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، محکمہ انتظامی امورخیبر پختونخوا نے اوقات کار سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق ہفتے میں 5 دن ڈیوٹی کرنے والے محکموں اور اداروں کے ملازمین کے اوقات کار جاری کئے گئے ہیں، ہفتے میں 5 دن ڈیوٹی کرنے والوں کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ہفتے میں 6 دن ڈیوٹی کرنے والوں کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں جبکہ جمعہ کوسرکاری ملازمین کے اوقات کار صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 تک ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا ابوالخبیر آزاد نے اعلان کیا تھا کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہذا پہلا روزہ 2 مارچ بروز اتوار کو ہو گا۔

جمعہ کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جب کہ کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جس میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

رمضان ریلیف پیکج : حکومت کا مستحقین کیلئے اس سال نیا فیصلہ

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اراکین کمیٹی کے ہمراہ رمضان المبارک کے چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں پہلا روزہ 2 مارچ اتوار کو ہو گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں