شورکوٹ: لکی نو کے رہائشی لڑکے سے 2 ماہ قبل زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، 2 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق شورکوٹ سٹی پولیس نے نوجوان سے زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزمان زیادتی کی ویڈیو بنا کر نوجوان کو بلیک میل کررہے تھے، دونوں ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل پنجاب کے شہر سرگودھا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان لڑکی کو مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ جھال چکیاں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ 22 سالہ لڑکی کو بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مار رہے ہیں۔
ماہ صیام کی آمد، پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات و تیاریاں مکمل
مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار لڑکی کی حالت تشویشناک ہے جسے علاج کیلیے لاہور منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال حکام کے مطابق لڑکی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، متاثرہ کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔