بھارتی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں یہ خبر زیر گردش تھی کہ گووندا اور سنیتا کے درمیان 38 سال بعد طلاق ہوگئی، جس کے لیے سنیتا نے چند ماہ قبل علیحدگی کا نوٹس بھیجا تھا۔
خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ گوندا کی جانب سے طلاق کے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا اور جوڑا علیحدہ علیحدہ گھر میں رہ رہے ہیں، ان افواہوں پر گووندا کے خاندان کی جانب سے ان کے بھانجے کرشنا اور بھانجی آرتی سامنے آئیں اور دونوں نے ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔
سنیتا آہوجا سے طلاق کی خبریں، گووندا نے بالآخر خاموشی توڑ دی
گووندا کی منیجر نے اس خبر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ سنیتا جی نے طلاق کا نوٹس بھیجا ہے لیکن اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔
تاہم اب گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا کی جانب سے بھی ویڈیو ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ الگ الگ رہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ جب گوندا نے سیاست میں شمولیت اختیار کی تو اس وقت میری بیٹی جوان ہورہی تھی۔
سنیتا آہوجا کا کہنا تھا کہ اس دوارن گھر میں مختلف سیاسی شخصیات کا آنا جانا شروع ہوگیا، تو ان سب کے سامنے اس طرح گھومنا اچھا نہیں لگتا تھا، اس لیے ہم نے گھر کے سامنے ہی آفس لے لیا۔
سنیتا آہوجا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے اور گووندا کو اس دنیا میں کوئی الگ نہیں کرسکتا، اگر کوئی مائی کا لعل ہے تو اسے سامنے آنا چاہیے۔