آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز میتھیو شارٹ کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل انڈیا یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے ہو گا، آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز میتھیو شارٹ انجری کا شکار ہونے کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے باہر ہوسکتے ہیں۔
آسٹریلوی بلے باز افغانستان کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے میرا نہیں خیال میتھیو سیمی فائنل کے لیے فٹ ہوں گے، میتھیو مشکل میں ہیں، وہ زیادہ حرکت نہیں کر سکتے تھے، میتھیو کے فٹ ہونے کے لیے وقت زیادتہ نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ میتھیو فٹ نہ ہوئے تو ان کی جگہ جیک فریزر میکگرک کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے افغانستان کے خلاف میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔
لاہور میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے نویں میچ میں آسٹریلوی وکٹ کیپر جوش انگلس نے امپائر کی جانب سے اوور پکارے جانے سے قبل ہی نور احمد کے کریز چھوڑنے پر انہیں رن آؤٹ کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نور احمد ساتھی کھلاڑی عظمت اللہ عمرزئی سے بات کرنے بیچ پچ پر چلے گئے جبکہ امپائر نے اوور نہیں کہا تھا۔
بڑے ناموں کو آرام دے کر بعد دوبارہ واپس لایا جائے گا، باسط علی
ری پلے میں دکھایا گیا کہ نور کیریئر سے باہر ہیں لیکن اسٹیو اسمتھ نے امپائر کو تھرڈ امپائر کی جانب سے اشارہ کرنے سے منع کردیا۔
اگر اسٹیو اسمتھ اپیل واپس نہیں لیتے تو نور رن آؤٹ ہوجاتے۔