آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا نے جگہ بنائی ہے، بہتر نیٹ رن ریٹ پر جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی اور افغانستان کی ٹیم باہر ہوگئی۔
سیمی فائنلز میں کون کس کے مدقابل ہوگا اس کا فیصلہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے گروپ میچ کے بعد ہوگا۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے والی ٹیمیں پاکستان، انگلینڈ، افغانستان اور بنگلادیش ہیں۔
پاکستان کو گروپ میچز میں بھارت اور نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی جبکہ بنگلادیش سے میچ بارش کی نذر ہوگیا اور قومی ٹیم نے صرف ایک پوائنٹ حاصل کیا۔
افغانستان نے انگلینڈ کو شکست دی اور ان کے پوائنٹس 3 تھے۔
بنگلادیش ٹورنامنٹ میں کوئی بھی میچ نہیں جیت سکا، انگلینڈ کی ٹیم کو بھی ٹورنامنٹ میں فتح نصیب نہیں ہوئی۔