سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کے حقدار ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو وہ کام کررہے ہیں جو تاریخ میں نہیں ہوئے، وہ وزیراعظم بننے کے حقدار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کینالز کے خلاف تحریکیں چلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، پیپلزپارٹی کہہ چکی ہے کینالز نہیں بنیں گی تو نہیں بنیں گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ چوں چوں کے مربے الیکشن سے پہلے پیدا ہوتے ہیں اور پھر غائب ہوجاتے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا عوام سے انتخابات کا نہیں جینے اور مرنے کا رشتہ ہے، سیلاب پورے پاکستان میں آئے لیکن گھر صرف سندھ حکومت بنا کر دے رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ سے زائد گھروں کو میرٹ کی بنا پر سندھ حکومت سولر سسٹم دے رہی ہے، مستحق افراد کو سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سولر سسٹم ان کو دیا جائے گا جو بجلی کا بل نہیں دے سکتے۔