اتوار, مارچ 2, 2025
اشتہار

محمد عامر اپنے ساتھ ٹیم میں کن فاسٹ بولرز کو شامل کریں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بتایا ہے کہ وہ اپنے ساتھ ٹیم میں بولنگ اٹیک کیا رکھیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں سامعین میں بیٹھے شخص نے محمد عامر سے سوال کیا کہ اگر آپ کو پی سی بی کپتانی آفر کرے تو ٹیم میں واپس آئیں گے اور اپنے ساتھ بولنگ اٹیک میں کن کھلاڑیوں کو شامل کریں گے۔

پروگرام میں شریک راشد لطیف نے کہا کہ عامر ٹیم میں نہ بھی آئیں بولرز تو بتادیں۔

محمد عامر نے کہا کہ جب میں آؤں گا ہی نہیں تو بولر کیا بتاؤں پھر انہوں نے کہا کہ وسیم جونیئر، انڈر 19 کے علی رضا اور محمد علی اور شاہنواز ڈاہانی بھی ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹاپ فائیو فاسٹ بولرز محمد علی، وسیم جونیئر، عاکف، علی رضا اور شاہنواز ڈاہانی ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی20 میچز کھیلنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے دسمبر  2020 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا پھر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں