پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

وزیر اعظم کی چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلیے سخت اقدامات کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلیے متعلقہ حکام کو سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت چینی کی سپلائی اور قیمتوں کے کنٹرول سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کی خلاف سخت کارروائی اور رمضان میں اشیا خورونوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کیلیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو اشیا خورونوش کی مناسب نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گزشتہ مہینوں میں حکومت نے چینی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جس سے چینی کی اسمگلنگ کے خاتمے میں مدد ملی۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان سے قبل ذخیرہ اندوزی کی کوشش ناکام، چینی کی ہزاروں بوریاں برآمد

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر سستے داموں اشیا خورونوش کی فراہمی یقینی بنائیں، اشیا ضروریہ کی قیمتوں کے کنٹرول سے متعلق کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اس وقت ملک میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، اس کی ارزاں نرخوں پر فروخت کیلیے فیئر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ اس کی اسمگلنگ ختم کرنے کیلیے اسمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، چینی کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاررروائی یقینی بنائی جائے گی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹریز نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مستعدی سے کام کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں