پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

گجرات میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات میں متحارب گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک شدید زخمی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈنگہ خورد کے قریب پیش آیا جہاں سیاہ رنگ کی گاڑی پر مسلح گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

گاڑی میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ جوابی فائرنگ میں مخالف گروپ کا ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دشمنی کی بنا پر مخالفین کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ مقتولین میں زاہد ناظم، مبشر، ضمیر، جاوید، رخسار اور نامعلوم شخص شامل ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مسلح گروہوں میں پہلے بھی فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملے کیے جاتے رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں