پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

شاہ زین مری کا شہری پر تشدد، فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بوٹ بیسن پر شاہ زین مری کی جانب سے سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ شہری پر تشدد کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے فرار ملزمان کی گرفتاری کےلیے آئی جی سندھ کو خط لکھا ہے، خط میں بوٹ بیسن واقعے اور اس کے نتیجے میں درج مقدمے کا ذکر شامل ہے، آئی جی سندھ سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے بلوچستان حکومت سے رابطے کی درخواست کی گئی ہے۔

برکت علی سومرو نے 19 فروری کو شاہ زین مری اور دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا، خط میں بتایا گیا کہ بوٹ بیسن واقعے کے مقدمے میں نامزد 5 سیکیورٹی گارڈزکو گرفتار کیا گیا۔

خط میں بتایا گیا کہ مرکزی ملزم شاہ زین مری، غلام قادر، تاج گل اور محمد علی بلوچستان کے شہر کوہلو فرار ہوگئے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے لکھے گئےخط میں ملزم شاہ زین مری کا رابطہ نمبر بھی دیا گیا ہے، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری میں بلوچستان پولیس سے مدد لی جائے۔

کراچی : بوٹ بیسن میں شہریوں پر تشدد کرنے والے شاہ زین مری کے 4 ذاتی محافظوں سمیت 7 گارڈز گرفتار

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں