پیر, مارچ 3, 2025
اشتہار

سحروافطار میں گھریلو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی، وزیراعظم نے نوٹس لےلیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں سحر و افطار میں گھریلو صارفین کو گیس کی عدم فراہمی کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گیس کی عدم فراہمی کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے سیکریٹری سطح پر اجلاس طلب کیا، وفاقی وزارت، سوئی گیس کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامیہ کیساتھ انھوں نے ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔

سوئی گیس کمپنیز کا کہنا تھا کہ صارفین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، فیلڈ اسٹاف، کنٹرول رومز کے ذریعے گیس پریشر کی نگرانی کیلئے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔

رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کمپنیوں کے اعلانات کے باوجود مختلف شہروں میں سحری اور افطار کے اوقات میں گیس غائب رہی اور لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

گیس فراہمی کے اداروں کے اعلانات بیکار گئے اور رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں گیس فراہمی کئی علاقوں میں بند رہی، لوگوں کو سحری اور افطاری کی تیاری میں مشکلات پیش آئیں۔

کراچی اور راولپنڈی کے کئی علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو گھروں میں کھانا بنانے میں دشواری پیش آئی جبکہ ہوٹلوں پر عوام کا رش لگ گیا۔

وزیر اعظم کی چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلیے سخت اقدامات کی ہدایت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں