بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئیں جس کی ویڈیو انہوں نے خود شیئر کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تخلیق کی گئی ڈیپ فیق (جعلی اور جھوٹی) ویڈیو کا شکار ہوگئیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال سے خبردار کرتے ہوئے اپنی ایک ڈیپ فیک ویڈیو بھی شیئر کی جو واٹس ایپ پر زیر گردش ہے۔
ودیا بالن نے کہا کہ ویڈیو میں جو کچھ بھی کہا گیا ہے اسے مجھ سے منسوب نہ کیا جائے، انہوں نے پرستاروں سے کہا کہ وہ ناصرف اس طرح کی ویڈیو سے محتاط رہیں بلکہ شیئر کیے گئے مواد کی تصدیق بھی کریں۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو میں ودیا کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ "میں ہوں آپ سب کی فیوریٹ ودیا بالن” اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اداکارہ پرینیتا نے خبردار کیا کہ یہ جعلی ہے کیونکہ اس پر ایک بڑا اسکیم الرٹ لگا تھا جبکہ ویڈیو میں ہونٹوں کی حرکت بھی مصنوعی تھی۔