شوبز فنکاروں کے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر ان کے مداح بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک معروف بالی ووڈ اداکارہ کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے آپ یقیناً نہیں پہچان پا رہے ہوں گے۔
یہ ننھی بچی متعدد پاکستانی ڈراموں اور فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، حال ہی میں ان کے مشہور ڈرامے کے بعد یہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی مشہور ہیں۔
View this post on Instagram
کیا آپ نے پہچان لیا کہ یہ مسکراتی ہوئی بچی کونسی مشہور اداکارہ ہیں، اگر آپ نے پہچان لیا ہے تو آگاہ کریں، اگر آپ نہیں پہچان سکے ہیں تو کوئی بات نہیں ہم آپ کو بتاتے کرتے ہیں۔
تصویر میں موجود کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کی اس وقت کی سب سے مشہور اداکارہ ہانیہ عامر ہیں، جنہوں نے حال ہی میں اےآر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم’ میں اداکارہ کے جوہر دکھائے تھے۔
View this post on Instagram
ہانیہ عامر ایک شاندار پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکار ہیں جنہوں نے اپنے ہٹ پروجیکٹس کے ذریعے غیر معمولی شہرت اور کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کی مشہور فلمیں جاناں، نہ معلوم افراد 2 اور پردے میں رہنے دو ہیں۔
اداکارہ 17.3 ملین فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی مشہور شخصیت ہیں، اسے حال ہی میں ہٹ ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں اپنے کردار شرجینا کے لیے پذیرائی ملی۔