منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

لوٹ مار کے دوران ایک لٹیرا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں لوٹ مار کے دوران ایک لٹیرا شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، خواتین کے منع کرنے پر بھی شہریوں نے لٹیرے کا مار مار کر بھرکس نکال دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ڈی 9 میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو کی درگت بنا دی، 4 لٹیرے لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہریوں نے ایک کو پکڑ لیا، جب کہ دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔

مشتعل افراد نے پکڑے جانے والے ڈاکو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، شہریوں نے مار مار کر ڈاکو کو لہو لہان کر دیا، موقع پر موجود خواتین مشتعل افراد سے ڈاکو کو چھوڑنے کے لیے کہتی رہیں۔

ڈاکو موقع دیکھ کر فرار ہو گیا تھا، تاہم کچھ دور موجود پولیس نے ڈاکو کو پکڑ لیا، پولیس حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت عزیز کے نام سے ہوئی ہے، اور وہ عادی جرائم پیشہ ہے، جیل بھی جا چکا ہے۔

کراچی میں لٹیروں سے طلبہ بھی محفوظ نہیں، موبائل چھیننے کی ویڈیو سامنے آ گئی

ایک اور واردات میں کراچی کے علاقے بلدیہ 3 نمبر، پٹنی محلے میں اسکول کے 2 بچوں کو لوٹ لیا گیا ہے، جمعہ کو ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 کم عمر موٹر سائیکل سوار لٹیرے آئے، اور ارد گرد کا جائزہ لیا، پھر انھوں نے طلبہ سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی، اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل چھین لیا۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں