امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کرپٹو ریزرو کا اعلان کردیا، پانچ ڈیجیٹل اثاثوں کو ریزرو میں شامل کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ کے امریکی کرپٹو ریزرو کے اعلان کے بعد بٹ کوائن، ایتھیریم، ایکس آر پی، سولانا اور کارڈانو ڈیجیٹل اثاثوں کا حصہ ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ امریکا دنیا کا کرپٹو دارالحکومت ہو۔
صدر ٹرمپ کے اعلان کیساتھ ہی ڈیجیٹل اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ بٹ کوائن کی قیمت گیارہ فیصداضافے سے نوے ہزارآٹھ سو اٹھاسی ڈالرتک جاپہنچی۔
ایتھریم کی قیمت میں تیرہ فیصد اضافہ ہوا اور یہ دو ہزار پانچ سو سولہ ڈالر پر بند ہوئی۔ کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی مالیت میں تین سو ارب ڈالرسے زائد کا اضافہ ہوا۔
ماہرین کا کہناہے بٹ کوائن کی قیمت پانچ لاکھ ڈالرتک جاسکتی ہے۔ ڈیجیٹل اثاثہ جات کی سرمایہ کارکمپنی ٹوئنٹی ون شیئرز کے سربراہ فیڈ ریکو بروکاٹے کا کہنا ہے یہ اقدام اس بات کا اشارہ ہے کہ امریکی حکومت کرپٹو معیشت میں فعال کردارادا کرنے جارہی ہے۔
کرپٹو سرمایہ کاری فرم ”کوائن شیئرز“ کے تحقیقاتی سربراہ جیمز بٹر فل نے کہا کہ انہیں بٹ کوائن کے علاوہ دیگرڈیجیٹل اثاثوں کو ریزرومیں شامل کرنے پرحیرت ہوئی۔
امریکی عدالت کے فیصلے سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا
واضح رہے کہ صدرٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان وائٹ ہاؤس کی جانب سے سات مارچ کو کرپٹو سمٹ کی میزبانی سے چند دن قبل کیا گیا ہے۔