منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

اے ٹی ایم مشین سے 30 لاکھ کی چوری، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں تلنگانہ کے ضلع رنگاریڈی میں ملزمان نے انتہائی مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین میں سے 30 لاکھ روپے کی رقم چرالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چار رکنی گروہ گزشتہ روز صبح ایک کار میں ایس بی آئی اے ٹی ایم پہنچا، نقاب پوش افراد نے سی سی ٹی وی کیمروں پر اسپرے کیا۔

ملزمان نے ایمرجنسی سائرن کو بجنے سے روکنے کے لیے سینسر کے وائر بھی کٹ کردیئے، بعد ازاں انہوں نے کٹر اور لوہے کی سلاخوں کی مدد سے اے ٹی ایم کو توڑدیا۔

رپورٹس کے مطابق چار منٹ کے اندر انہوں نے اے ٹی ایم توڑ کر رقم نکال لی۔ اس کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقامی افرادکی اطلاع کی بنیاد پر پولیس کے اعلی عہدیدار وہاں پہنچ گئے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، جبکہ مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی بھارت کے شہر نظام آباد میں اے ٹی ایم میں چوری کا واقعہ رونما ہوا تھا، چوروں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی اے ٹی ایم مشین توڑ کر 25 لاکھ لوٹ لئے تھے۔ چوری کی یہ واردات ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد میں پیش آئی۔

بس اسٹینڈ کے نزدیک لگی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی اے ٹی ایم میں رات دیر گئے چار چور داخل ہوئے، جنہوں نے ماسک لگائے ہوئے تھے۔

ملزمان نے انتہائی مہارت سے چوری کی واردات کی، پہلے سی سی ٹی وی کیمروں سے محفوظ رہنے کے لیے کیمروں پر اسپرے کیا گیا اس کے بعد اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر 25 لاکھ روپے چوری کرلئے۔

زیلنسکی نے امریکا کیلئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

ملزمان رقم لوٹنے کے بعد وہاں سے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس پہنچ گئی۔ لٹیروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں